واٹر فلٹر یشن پلانٹ کاعملہ عوام کیلئے درد سربن گیا ،کارروائی کامطالبہ

 واٹر فلٹر یشن پلانٹ کاعملہ عوام کیلئے  درد سربن گیا ،کارروائی کامطالبہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ میں نجی این جی او کے واٹر فلٹر یشن پلانٹ پرتعینا ت عملہ شہریوں کے لیے درد سربن گیا ۔

علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ فلٹر یشن پر تعینات عملہ شہریوں کو آئے روز نت نئے طریقوں سے پریشان کرتا ہے پلانٹ کا پانی فروخت کیاجاتاہے اور پانی حصول کیلئے آنیوالوںکو پلانٹ بند کاکہہ کر بھیج دیا جاتا ہے ۔پلانٹ کے کمروں میں مختلف کمپنیوں کے مشروبات سٹور کرکے سپلائی کا کا م بھی کیاجاتا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لیکرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں