تاجروں کے مسائل حل کرتے رہینگے :اکبر شاہ،چودھری شہباز

 تاجروں کے مسائل حل کرتے رہینگے :اکبر شاہ،چودھری شہباز

کمالیہ (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے اعزاز میں انجمن سبزی فروٹ فروشاں کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام اور میٹنگ کا انعقاد۔ صدر مرکزی انجمن تاجران اکبر شاہ اور جنرل سیکرٹری چودھری شہباز نے خطاب کرتے کہا کہ ۔۔۔

کئی دہائیوں سے تاجروں کی خدمت کرتے آرہے ہیں ،انشا ﷲ آئندہ بھی متحد ہو کر تاجروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کے لیے کوشاں رہیں گے ۔ تمام ذیلی تنظیمیں متحد ہیں اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ الیکشن کامطالبہ کرنے والے پہلے اپنی ٹریڈ یونین سے منتخب ہو کر آئیں ۔ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں