سی پی او کا پولیس لائنز سکول کا دورہ ، اساتذہ وطلبا سے ملاقات

 سی پی او کا پولیس لائنز سکول کا دورہ ، اساتذہ وطلبا سے ملاقات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے پولیس لائنز سکول کاوزٹ کیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس لائن سکول کی کلاسزکا وزٹ کیا۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر توصیف ن بھی ہمراہ موجودتھے ۔ سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی کامران عادل نے سکول کے اساتذہ وطلبا سے ملاقات کی اور پڑھائی کے متعلق دریافت کیا۔ اس کے بعد سٹی پولیس آفیسر نے سکول میں فرنیچر، لیبارٹری، باتھ روم ، فلٹر پلانٹ اور سکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے بچے ہیں جن کو معیاری تعلیم دینے کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی اور اس سکول کو معیاری سکول بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں