ملزمان نے شہری کواغواکر کے تشدد کانشانہ بناڈالا

ملزمان نے شہری کواغواکر کے تشدد کانشانہ بناڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کواغواکے بعد تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی سے نامعلوم ملزمان نے ظفر اقبال نامی شہری کو مبینہ طورپر اغواکرلیااور تشدد کا نشانہ بناکر شددید زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں خاتون کو سابقہ رنجش پر گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے نصیر آباد کی رہائشی فائزہ رمضان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم ساجد اور اسکے دیگر ساتھیوں نے اسے قابو کرلیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں