کمشنر اورڈی سی کی زیرصدارت ریکوری ، ڈینگی پراجلاس

کمشنر اورڈی سی کی زیرصدارت ریکوری ، ڈینگی پراجلاس

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ریکوری مہم پر اجلاس ہوا۔

کمشنر نے مختلف ہیڈز میں ریکوری پر بریفنگ لی اورمختلف شعبوں کی طرف سے ریکوری میں سست روی پر برہمی کا اظہارکیا۔انہوں نے شہر میں نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگزمالکان سے واجب الادا ریکوری بارے دریافت کیا اوربلڈنگز انسپکٹرز کو فوری فیلڈ میں متحرک اورریکوری کرانے کا حکم دیا۔کمشنر نے کہا کہ ریکوری نہ کرنے والوں کی جائیدادیں سیل کردی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت چیف منسٹر گورننس اقدامات اور انسداد ڈینگی پرعملدرآمد بارے اجلاس ہوا۔ روٹی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمت پر عملدرآمد،میرج ایکٹ، ستھراپنجاب مینجمنٹ،یونین کونسلز کی سطح پر صفائی آپریشن کی ریکوری مہم، سپیشل برانچ کمپلینٹس سمیت دیگر اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو گھروں کی نمبرنگ لگوانے کا ٹاسک تفویض کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں