یوسی میں 206میں محکمہ ہیلتھ کا ڈینگی آ گاہی سیمینار

یوسی میں 206میں محکمہ ہیلتھ کا ڈینگی آ گاہی سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یونین کونسل 206 میں دسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد اور نجی سکول کے زیر اہتمام ڈینگی بخار سے بچاؤ کی آ گاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آ فسر فیصل آباد ڈاکٹر اسفند یار، ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈینگی سیل فیصل آباد ڈاکٹر عظیم، ڈسٹرکٹ انٹما لوجسٹ مدینہ ٹاؤن ظہیر الحسن، نجی سکول پرنسپل سرفراز احمد، سنٹر انچارج ندیم اختر ، پبلک ہیلتھ ورکر حسیب، ہیلتھ اسٹاف، ٹیچرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء کو ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، مچھر کی شناخت، اس کی آماجگاہوں اورکنٹرول کے بارے میں بتایا گیا۔ سکول کے بچوں نے ڈینگی بخار سے بچاؤ کی آ گاہی کے سلسلہ میں تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے ۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیمینار لوگوں کو وبائی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں