موسمیاتی تبدیلیوں پرزراعت میں جدت لانا ہوگی:ڈاکٹر اقرار

موسمیاتی تبدیلیوں پرزراعت میں جدت لانا ہوگی:ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا ہے ۔۔

کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں زراعت میں جدت لانا ہوگی تاکہ زرعی و دیہی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے افسروں کے لئے چار روزہ ورکشاپ برائے فنانس ایڈمنسٹریشن اور ای گورننس کے اختتامی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد زرعی یونیورسٹی کے مرکز برائے پروفیشنل ٹریننگ اور سکل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں