معمر خاتون کوسابقہ رنجش پر تشددکرکے مارڈالا

معمر خاتون کوسابقہ رنجش پر تشددکرکے مارڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمر خاتون کو سابقہ رنجش پر گھر میں داخل ہوکر تشدد کانشانہ بناکر مارڈالا۔تھانہ صدرکے علاقے چک نمبر 225رب کے رہائشی اسجد نے پولیس کو بتایا۔۔

 کہ ملزم حمزہ اور اسکے دیگر ساتھی سابقہ رنجش پر اسکے گھر میں داخل ہوگئے ، اسکی ہمشیرہ اور والدہ کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا جبکہ اسکی والدہ ثمینہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اس دوران ملزموں نے گھر سے نقدی 81 ہزار روپے ، موبائل اور دیگر سامان بھی چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں