لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

 لڑکی اورشادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ غلام آبادکے علاقے رضوان ٹائون کے رہائشی یعقوب کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم کی جانب سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی کے رہائشی یاسین کی شادی شدہ ہمشیرہ کو ملزم صدی احمد نے نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے میں کمسن لڑکے کو مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ مریم آباد کے رہائشی آفاق نے پولیس کو بتایا کہ اسکے کمسن بھتیجے کو ملزم کی جانب سے قابو کرلیاگیااور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں