ٹی ایچ کیو اور بی ایچ یوز ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم

 ٹی ایچ کیو اور بی ایچ یوز ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایت پر محکمہ صحت ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہیٹ ویو کی شدید لہر کے پیش نظر ضلع کے تمام ٹی ایچ کیو اور بی ایچ یوز ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم کر دیئے ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کائونٹرز پر ہیٹ ویو سے بچائوسے متعلق تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ملکر اور باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں،ہیٹ ویو سے بچاوئوکیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خود بھی موسم کی شدت سے محفوظ رہیں اور اپنے اہلخانہ کو بھی ہیٹ ویو کے خطرناک اثرات بچائیں،دھوپ میں غیر ضروری گھر سے باہر جانے سے اجتناب کریں، باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں ،پانی بار بار پئیں اور کولڈ ڈرنک سے اجتناب کریں،،طبیعت نہ بہتر ہونے کی صورت میں فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں