گھر کو آگ لگانے والے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

گھر کو آگ لگانے والے  بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کو آگ لگانے والے بیٹے کے خلاف باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے میاں ٹاوّن کے رہائشی نفیس الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اسکے بیٹے ملزم زوہیب کی جانب سے مبینہ طورپر گھر پر آگ لگاتے ہوئے اہلخانہ کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ جس سے اہلخانہ تو محفوظ رہے تاہم گھر کا فرنیچر، بستراور دیگر قیمتی سامان جلکر خاکستر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں