پولیس ٹوبہ میں بڑھتی وارداتوں پر ناکام :میاں مزمل

 پولیس ٹوبہ میں بڑھتی وارداتوں پر ناکام :میاں مزمل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری میاں مزمل صدیق نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں۔

 چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ پولیس کی ناکامی سے شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی پرتاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ، چوروں اور ڈاکوؤں کے منظم گروہ نے اپنا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جودن دیہاڑے بارونق علاقوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ وارداتوں میں مصروف ہے ، پولیس محض جرائم کو کاغذی کنٹرول میں رکھنے کیلئے کئی وارداتوں کے مقدمات درج نہیں کرتی ، سائلین مقدمات کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں،طلباء کے گروپس آئے روز امن و امان خراب کر رہے ہیں ،رجانہ میں صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کے جواں سالہ بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ملزمان کو کیفر کردار تک پہچانے سمیت اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ شہر میں بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ملی بھگت کرنے والی کالی بھیڑوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں