جرائم کا خاتمہ، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا:سندس اسحاق

جرائم کا خاتمہ، عوام کے جان و مال کا  تحفظ یقینی بنایا جائیگا:سندس اسحاق

جکھڑ (سٹی رپورٹر )اے ایس پی سرکل کمالیہ سندس اسحاق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ اپنی تعیناتی کے۔

 دوران جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، شہری اور صحافی جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔ فوری کارروائی کی جائے گی۔کمالیہ سرکل میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں موثر گشت اور چیکنگ سمیت کئی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔ میرے دفتر کے دروازے ہرفردکیلئے کھلے ہیں، میرٹ پر تفتیش اور انصاف فراہم، ٹائوٹ مافیا کی سرکوبی کی جائے گی ،کسی ملازم یا افسر کے خلاف جائز شکایت پرسخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں