گرانفروشی پر بیکریوں ،گیس کی دکانوں کے مالکان کو جرمانے

 گرانفروشی پر بیکریوں ،گیس کی دکانوں کے مالکان کو جرمانے

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کا وزٹ کیا۔

 اس موقع پر چیف آفیسر طارق جاوید،نائب تحصیلدار قیصر خلیق،میونسپل آفیسر میاں ندیم ہمراہ تھے ۔چوہدری صفدر شاکر  سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن نے بھی اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد سے ملاقات کی اور شہر کے مسا ئل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے غوثیہ کالونی ذکراللہ پارک اور علی گوہر پارک کا بھی وزٹ جہاں پودے لگانے کی ہدایات کی ، شہر کے بازاروں میں عملہ کو ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کئے ،گراں فروشوں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے بیکری اور گیس کی دکانوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے بنگلہ چوک میں ٹھنڈے پانی کی سبیل کا افتتاح بھی کیا میونسپل کمیٹی میں پارکنگ اور ایڈوٹائزمنٹ کے ٹھیکہ جات بھی اپنی زیر نگرانی کروائے سول ہسپتال کے باہر پودے لگانے کی بھی ہدایت جاری کی ،سیم نہر پر پل کی خستہ حالی کو چیک کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں