جامعہ زرعیہ اورفاریسٹری یونیورسٹی چین میں معاہدہ

 جامعہ زرعیہ اورفاریسٹری یونیورسٹی چین میں معاہدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نارتھ ایسٹ فاریسٹری یونیورسٹی چین کے مابین تعلیم و تحقیق کے میدان میں تعاون کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خاں اور چین کی یونیورسٹی کونسل کے چیئرمین چانگ ژی کن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔

پرووائس چانسلر ڈاکٹر سرور خاں، ڈینز ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر اعجاز بھٹی، ڈاکٹر بابر شہباز، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈائریکٹرایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر کاشف سلیمی، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر جلال عارف، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈاکٹر ہارون رشید ،فوکل پرسن چیئرمین فاریسٹری زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان اور چینی ڈین وانگ بو تھے جبکہ کوآرڈی نیٹر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر عابد اور چین کی لیولیفی بھی موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات فیکلٹی اور سٹاف کی استعدادکار میں اضافے کے لئے ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجراء کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں فیکلٹی، طلباء اور سٹاف کے ایکسچینج پروگرام بھی شروع کیا جائے گا ۔دونوں جامعات تحقیق اور نصاب کی تیاری میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گی۔ سمپوزیم، سیمینارز، ورکشاپس، لیکچرز، کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں