فیصل آباد انٹیگریٹڈ اربن واٹر مینجمنٹ کا کانسیپٹ پیپر منظور

 فیصل آباد انٹیگریٹڈ اربن واٹر مینجمنٹ کا کانسیپٹ پیپر منظور

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی کاوشوں سے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP)نے فیصل آباد انٹیگریٹڈ اربن واٹر مینجمنٹ اینڈ ایکو ری وائٹلائزیشن پروجیکٹ کے کانسیپٹ پیپر کی منظوری دیدی۔۔۔

جس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے اس میگا پراجیکٹ کی فزیبلٹی تیار کرنے کے لئے 1.2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے کہا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پاکستان کا اولین پراجیکٹ ہو گا جو فیصل آباد شہر کے شرقی حصے میں تعمیر کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں