مختلف مقامات سے سات منشیات فروش پکڑے گئے

مختلف مقامات سے سات منشیات فروش پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات سے 7منشیات فروش پکڑے گئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں آصف سے 2200 گرام چرس، گلبرگ کے علاقے میں عدنان سے 1260 گرام چرس، مدینہ ٹائون کے علاقے۔۔۔

 میں شہزاد سے 25 لیٹر شراب، تھانہ روشن والا کے علاقے میں سیف سے 10 لیٹر شراب، ڈجکوٹ پولیس نے حسین سے 15 لیٹر شراب، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم شیراز سے 580 گرام چرس اور مرید والا پولیس نے ملزم غلام سرور سے 16 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں