آوارہ کتوں کے حملے ، بچیوں سمیت 3افراد شدید زخمی

آوارہ کتوں کے حملے ، بچیوں سمیت 3افراد شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آوارہ کتوں کے حملے میں دو بچیوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

 ڈجکوٹ کے علاقہ روشن والا میں 10سالہ طیبہ اور 4 سالہ آمنہ گلی میں کھیل رہی تھیں کہ اس دوران آوارہ کتوں کے جھنڈ نے حملہ کرکے بچیوں کو نیچے گرا لیا اور بعد ازاں کاٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔ کتوں کے کاٹنے سے بچیوں کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ۔ 60 سالہ قربان کو بھی گھر جاتے ہوئے آوارہ کتوں نے کاٹ لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تمام افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات نے خوف کی فضا قائم کررکھی ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں