علما مشائخ قومی اتحاد کیلئے کردار اداکریں:ڈاکٹر افتخار

علما مشائخ قومی اتحاد کیلئے کردار اداکریں:ڈاکٹر افتخار

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مرکزی چیئرمین بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل ڈاکٹر افتخار نقوی ،علامہ مولانا ریاض کھرل ،مفتی انس مدنی،پیر ابواحمد مقصود مدنی اورمفتی مظفر اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ۔۔۔

 وطن عزیز اقتصادی معاشی اور سیاسی طور پر تاریخ کے انتہائی سنگین ترین لمحات سے گزر رہا ہے 24کروڑ عوام بجلی گیس کے بلوں اور مہنگائی سے خودکشیوں پر مجبور اور قرض در قرض لے کر اہل وطن مایوس اور بے یار و مددگار ہو چکے ہیں۔ان حالات میں علما مشائخ آئمہ اور خطبا رسم شبیری ادا کریں اور اپنا قومی فریضہ انجام دیں پاکستان کے تمام تر مسائل کا حل اسی نقطہ میں ہے جو قائد اعظم ؒاور تحریک آزادی کے رہنمائوں نے اپنایا ۔قومی اتحاد سے پاکستان وجود میں آیا اور قومی اتحاد سے ہی ہم وطن عزیز کو معاشی اقتصادی اور سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں ہم اہل وطن کو بیدار کرنے اور قومی اتحاد کے لفظ پر اکٹھا کرنے کے لیے نکلے ہیں تاکہ وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں ہمیں سیاسی سماجی قائدین اور دیگر طبقات سے تعاون درکار ہے تاکہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کا مضموم ایجنڈا خاک میں مل جائے ۔ ابتدائی طور پر مختلف مقامات پر پروگرام کئے جائیں گے خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ہماری اس جدوجہد کا حصہ بنیں اور وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں