بجٹ معاملہ :چیمبرآف کامرس، صنعتی تنظیموں میں دراڑ پڑ گئی

 بجٹ معاملہ :چیمبرآف کامرس، صنعتی تنظیموں میں دراڑ پڑ گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بجٹ 2024 تا 25 کے معاملے پر چیمبرآف کامرس، صنعتی تنظیموں اور حکومت میں دراڑ پڑ گئی۔ بجٹ تجاویز میں چیمبر عہدیداروں کے ساتھ ایک بھی صنعتی تنظیم کا نمائندہ پیشگی بجٹ کانفرنس میں شریک نہ ہوا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنی تجاویز حکومت کے سامنے رکھنے کے لیے چیمبر آف کامرس فیصل آباد میں پیشگی بجٹ بریفنگ رکھی گئی ۔صدر چیمبرآف کامرس ڈاکٹر خرم طارق، سینئرنائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر اسلم بھلی نے شرکت کی اور حکومت کے روبرو اپنی تجاویز رکھیں تاہم اس موقع پر شہر بھر کی صنعتی تنظیموں میں سے کسی کا نمائندہ کانفرنس میں شریک نہ ہوا۔ صنعتی تنظیموں کی نمائندگی نہ ہونے سے چیمبر آف کامرس کی آواز بھی غیر مؤثرلگنے لگی۔ صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر خرم طارق کا کہنا ہے کہ حکومتی رویے اور خصوصی طور پر بجٹ میں تاجر برادری کو مشاورت کے لیے شامل نہ کیے جانے پر تنظیموں میں مایوسی پائی جاتی ہے اور اسی بات کے اظہار کے لیے تنظیموں نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ ان صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس سے جڑے تاجروں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں