26واں سالانہ بکرا بچھڑامیلہ 31مئی کو فیصل آباد میں ہو گا

 26واں سالانہ بکرا بچھڑامیلہ 31مئی کو فیصل آباد میں ہو گا

فیصل آباد (نیوزرپورٹر)انٹر نیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 26واں سالانہ بکرا بچھڑامیلہ جمعتہ المبارک 31 مئی کو فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔

نیزہ بازی سٹیڈیم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہونے والے صحت مند اور خوبصورت وزنی بکروں بچھڑوں چھتروں اونٹ کے اس انٹر نیشنل مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان کو توصیفی سرٹیفکیٹس اورگرانقدر نقد انعامات دیئے جائیں گے انٹر نیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر چوھری عطا ؔ گجرنے بتایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک سے بھی جانوروں کی بہتر پرورش کا ذوق اور شوق رکھنے والے اس میلے میں اپنے پالتو جانوروں کیساتھ شرکت کریں گے انٹر نیشنل بکرا بچھڑا فیسٹول کی افتتاحی تقریب 30 مئی جمعرات کو رات 10 بجے منعقد ہوگی مقابلے میں شرکت کیلئے آنے والے جانور اس روز فیسٹولُ کی انتظامیہ کے سپرد کر دیئے جائیں گے خوبصورت جانوروں کے مقابلے 31 مئی کوجبکہ صحت مند جانوروں کے وزن مقابلے یکم جون کو ہونگے سب سے وزنی بکرے کے مالک کو پہلا انعام سات لاکھ روپے دوسرا تین لاکھ اور تیسراڈیڑھ لاکھ روپے انعام ملے گا خوبصورت بکرا مقابلہ کا پہلا انعام 2لاکھ روپے دوسرا ایک لاکھ اور تیسرے نمبر پر50ہزار روپے انعام ہوگا اسی طرح صحت مند اور خوبصورت چھتروں دودھ دینے والی بکریوں ٹیڈی بکروں اور بچھڑوں اونٹوں کے مقابلے بھی ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں