عید الاضحی پر غیرقانونی مویشی منڈی کا قیام روکنے کا حکم

عید الاضحی پر غیرقانونی مویشی منڈی کا قیام روکنے کا حکم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ سمندری روڈکا دورہ کیا اورعیدالاضحی کے حوالے سے بیوپاریوں وخریداروں کے لئے انتظامات چیک کئے انہوں نے شیڈز کی موجودگی،پارکنگ ایریا،پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے معیاری سروسز فراہم کی جائیں جبکہ قربانی کے جانوروں کو چیچڑ وکانگو وائرس سے بچانے کے لئے ویکسی نیشن کا انتظام ہونا چاہیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی جانور چیکنگ کے بغیر منڈی میں نہیں آنا چاہیے ۔انہوں نے ماڈل مویشی منڈی میں تمام تر انتظامات کو فی الفور مکمل کرنے کی تاکیدکی ڈپٹی کمشنرنے نیاموآنہ میں مویشی منڈی سے ملحقہ ریسکیو1122 کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنرسٹی کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر غیرقانونی مویشی منڈی نہیں لگنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں