ملک پر نا اہل حکمران قابض گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانا عوام پر ظلم :مولانا عارف

ملک پر نا اہل حکمران قابض  گیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانا عوام پر ظلم :مولانا عارف

کمالیہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی پاکستان کے ضلعی امیر مولانا عارف محمود نے کہا ہے کہ ملک پر نا اہل حکمران قابض ہو چکے ، آئی ایم ایف سے مزید قرض حاصل کرنے کے لئے گیس ،بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ۔

یہاں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا عارف محمود نے مزید کہا چور راستوں سے اقتدار پر قابض ہو نیوالے اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے عوام کا خون چوس رہے ، پنجاب پر قابض نا اہل حکمرانوں نے کسانوں کو رسوا کر دیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ کہ نگران دور اقتدار میں غیرضروری گندم خریداری کر کے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کا بھاری نقصان پہنچایا گیا، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں