سی پی او فیصل آباد کی مسجد غوث اعظم میں کھلی کچہری

سی پی او فیصل آباد کی مسجد غوث اعظم میں کھلی کچہری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آبادکامران عادل نے علاقہ تھانہ سول لائن کی جامع مسجد غوث اعظم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،اس موقع پر ایس پی لائل پور رحمن قادر اور ڈی ایس پی سول لائن عامر وحید بھی موجود تھے ۔سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے فرداً فرداً سائلین کے مسائل سنے ۔

اورفوری طور پر اِن کے مسائل حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے ۔ مزید سٹی پولیس آفیسر نے کہا ۔کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انسداد جرائم اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے ۔لوگوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری کے اس اقدام کر سراہا۔اور آخر پر سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں