بانی پی ٹی آئی دباؤ ڈالنے کیلئے سخت بیانیہ اپنا رہے :طلال

 بانی پی ٹی آئی دباؤ ڈالنے کیلئے سخت بیانیہ اپنا رہے :طلال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سخت بیانیہ اپنا رہے ہیں تاکہ دباؤ ڈال سکیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چودھری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دباؤ میں آئے گی،کیسز کا سامنا کرنا ہوگا بلیک میلنگ سے مذاکرات نہیں ہوں گے ، حکومت الیکشن سے بنی ہے ہم یہاں تک جدوجہد کے بعد پہنچے ۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہماری اورسندھ میں پیپلز پارٹی کی سادہ اکثریت ہے ، ہم بار بار عوام کے ووٹ سے حکومت میں آئے اور کارکردگی دی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کئے کی سزا پا رہے ہیں، صرف سیاستدانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے ، نیب کا قانون صرف سیاستدانوں پر ہے ۔ طلال چودھری نے یہ بھی کہا کہ توہین عدالت صرف سیاستدانوں پر لگائی جاتی ہے ، ن لیگ کی 40 سال کی تاریخ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں