الیکشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف،آڈٹیم کے اعتراضات

الیکشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف،آڈٹیم کے اعتراضات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عام انتخابات کے الیکشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضاطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے آڈٹ پیرا ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دئیے آڈٹ ٹیم کی جانب سے فنڈز کے غلط استعمال کے اعتراضات لگائے گئے ہیں ۔

عام انتخابات کے الیکشن فنڈز کے آڈٹ میں الیکشن کمیشن آڈٹ ٹیم کی جانب سے 16 مختلف اعتراضات لگائے گئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا الیکشن فنڈز میں مبینہ طورپر 2 کروڑ30 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں الیکشن کے دوران ٹرانسپورٹیشن پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کمپنی کو 1کروڑ26لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگیاں کردی گئیں 2کروڑ30 لاکھ کے غیر ضروری اخراجات رسیدوں کے بغیر کردئیے گئے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں 95 تا 99 اور این اے 104 میں الیکشن فنڈز سے 8 لاکھ 26 ہزار روپے کی مشکوک ادائیگیاں کی گئیں اور سکیورٹی کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ٹیکسز کی مد میں سرکاری خزانے میں 43لاکھ 96ہزار کی رقوم جمع نہیں کروائی گئیں 19لاکھ 62ہزار کی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں این اے 102 اور 104 میں پٹرول کی مد میں 11لاکھ90ہزار کی رقوم کا مشکوک استعمال کیا گیا پی پی 98 108، 109 اور 118 کیلئے مختص سامان الیکشن کے روز نہیں خریدا گیا سٹیشنری کی مد میں 2لاکھ 40 ہزار روپے کی رقوم میں بے ضابطگیاں کی گئیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ڈُپٹی کمشنر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں