پولیس وردی پہن کر گھومنے والا جعلی اہلکار پکڑا گیا،مقدمہ درج

پولیس وردی پہن کر گھومنے والا  جعلی اہلکار پکڑا گیا،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پولیس وردی پہن کر گھومنے والے جعلی اہلکار کو دھر لیا گیا،تھانہ ساندل بار کے ۔۔

علاقہ امین پور بنگلہ میں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سفیان کو حراست میں لے لیا جو پولیس کی وردی پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں