اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی کارروائی زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر 3 بھٹے سیل

 اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی کارروائی  زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ  کرنے پر 3 بھٹے سیل

کمالیہ ، ٹو بہ ٹیک سنگھ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے انسپکٹر ماحولیات کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر 3 بھٹے سیل کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقراناصر نے گزشتہ روز انسپکٹر ماحولیات عرفان کھیتران کے ہمراہ شہر اور گردونواح میں قائم مختلف بھٹہ جات کا معائنہ کیا اورزگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر تین بھٹوں کو سیل کر کے ایف آئی آر درج کروا کر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیے بڑا خطرہ ہے ،زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں