اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور کا  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

سمندری (نمائندہ دنیا )نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمندری ڈاکٹر غلام مرتضی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد یوسف نے انہیں ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی، ا سسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز اور ہارٹ سنٹر کا بھی جائزہ لیااورہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا عمر سرور نے کہا کہ مریضوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا خاص طور انتظام کیا جائے ، ہسپتال کے مسائل کوجلد حل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں