چنیوٹ:پولیس کی عدم دلچسپی،ٹریفک جام معمول ،شہری پریشان

چنیوٹ:پولیس کی عدم دلچسپی،ٹریفک جام معمول ،شہری پریشان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ کے ختم نبوت چوک میں لگا واحد سگنل ٹریفک پولیس اہلکاروں کی توجہ کا منتظر، بے ہنگم ٹریفک سے متعدد حادثات ہونے لگے ۔

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ کے ختم نبوت چوک میں لگا واحد سگنل ٹریفک پولیس اہلکاروں کی توجہ کا منتظر، بے ہنگم ٹریفک سے متعدد حادثات ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ختم نبوت چوک کے اطراف میں ٹریفک پولیس کی نااہلی کی وجہ سے رکشے اورریڑھی بان کھڑے ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا جبکہ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ ،لاہور روڈ اور چنیوٹ روڈ پر ویگنیں اور بسیں کھڑی ہونے سے بھی ٹریفک جام رہنے لگی، ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں ،ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،رش کی وجہ سے حادثات بھی بڑھ چکے ہیں۔ واضع رہے ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی طرف سے ختم نبوت چوک کے اطراف رکشہ سٹینڈ کیلئے جگہ مخصوص کر کے انکو پارکنگ کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ،اہلیان چنیوٹ نے ڈی پی او چنیوٹ، ڈی سی چنیوٹ و اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں