جھنگ :سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی،2 افراد زخمی

جھنگ :سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی،2 افراد زخمی

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ سٹی کے علاقہ میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی،2 افراد زخمی ہوگئے ۔

ذرئع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ فیصل آباد پھاٹک کے قریب گیس ری فلنگ کرتے ہوئے دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور د کان سے تمام سلنڈروں کو باہر نکال دیا ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں