جامعہ رضویہ تعلیم القرآن میںتقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جامعہ رضویہ تعلیم القرآن میںتقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جامعہ رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں سکول حصے کے طلبہ کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔۔۔

جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت پاکستان ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی ۔تقریب میں حماد حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری ثناء اﷲباجوہ، صابر رضوی، صاحبزادہ فضل رسول ، نصیر احمد گل،مولانا غلام مرتضیٰ،قاری ارشد،قاری وسیم جاوید،رانا غلام شبیر اور ندیم قادری سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں مفتی یونس رضوی، مولانا شہباز چشتی اور مولانا علی رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہے جامع رضویہ تعلیم القرآن بلال مسجد کے طلباء نے پنجاب سطح پر پہلی پوزیشن لے کر جڑانوالہ کا نام روشن کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں