گوجرہ: متعدد وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

گوجرہ: متعدد وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو ہزاروں نقدی، قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گوجرہ میں ڈاکوؤں نے چک نمبر 368 ج ب کے محمد مبشر سے چک نمبر 367 جلیا نوا لہ کے قریب نقدی اور موٹر سا ئیکل چھین لی۔علاوہ ازیں پبلک پارک سیر کیلئے جانیوالے محلہ انصار کا لونی کے عبدالر حمن سے چک نمبر 372 ج ب کے قریب اسلحہ کے زور پر اس سے قیمتی مو بائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے جبکہ اصغرکالونی گلی نمبر2گوجرہ کے رہائشی شبیر حسین کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے کر فرارہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں