ٹوبہ ٹیک سنگھ: پروبیشنرز کی بحالی بارے سیمینارکا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پروبیشنرز کی بحالی بارے سیمینارکا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل شاہد اقبال کی ہدایات پر پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقادڈسٹرکٹ بار روم میں کیا گیا۔۔۔

جس میں صدر ڈسٹرکٹ بار میاں فیصل انوار ،سوشل ویلفیئر افسر ثنااﷲ،پروبیشن افسر رانا اشفاق ،پروبیشن افسر ڈاکٹر حسن رضا بھی موجود تھے ۔ رانا محمد اشفاق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کی بحالی کے لیے سماجی تنظیموں اورعلما کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، سوشل ویلفیئر افسر ثنااﷲنے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کومعاشرے کاکارآمد شہری اور قانون کا پابند بنانے کے لیے مضبوط سیاسی ، سماجی مدد کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں