ہیٹ سٹروک کیمپس میں سہولیات نہ ادویات، عملہ بھی غائب

ہیٹ سٹروک کیمپس میں سہولیات نہ ادویات، عملہ بھی غائب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہیٹ سٹروک کیمپس شہریوں اور ڈی سی کمشنر کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے ۔۔

ضلع کونسل چوک میں کیمپ کے نام پر صرف ٹینٹ موجود ہیں ، میونسپل کارپوریشن کے کیمپ میں کرسیاں موجود مگر عملہ ادویات اور پینے کا پانی تک موجود نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر سلوت سعید کی ہدایت پر فیصل آباد میں 3 ہیٹ سٹروک کیمپ لگائے گئے جو آبادی کے تناسب سے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں، تعداد کم ہونے کے باوجود ان کیمپس میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والی بنیادی سہولیات ہی موجود نہیں ، کیمپس میں نمکول موجود نہ ٹھنڈا پانی، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے ائیر کولر تک کا انتظام نہیں کیا گیا ،گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے سامنے کیمپ میں محکمہ صحت کا صرف ایک نائب قاصد موجود تھا جبکہ ڈسپنسر غائب تھا، ضلع کونسل والے کیمپ کے نام پر صرف ٹینٹ لگا ہوا تھا ۔شہریوں کا کہنا ہے ہیٹ سٹروک کے کیمپس کے نام پر انتظامیہ اور شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ۔ معاملے سے متعلق ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کو ہیٹ سٹروک کیمپس فوری فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں