نمبرداران ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی ایس پی سے ملاقات

نمبرداران ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی ایس پی سے ملاقات

بھوانہ(نمائندہ دنیا )نمبرداران ایسوسی ایشن کے وفد نے تھانہ لنگرآنہ میں ڈی ایس پی بھوآنہ سجاد حسین اور ایس ایچ او لنگرآنہ حق نواز کھرل سے گزشتہ روز ملاقات کی ہے ۔۔

نمبرداران ایسوسی ایشن کے صدر چودھری ذوالفقار رجوکہ،انفارمیشن سیکرٹری مہرتوقیرظفرسپراء نے وفد کی قیادت کی، وفد میں مختلف چکوک کے نمبردار بھی موجود تھے ۔ڈی ایس پی سجاد حسین نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے نمبردار اپنا کردار ادا کریں، اور اپنے دیہاتوں میں ٹھیکری پہرہ لگوائیں تاکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو روکا جا سکے ۔ڈی ایس پی سجاد حسین نے مزید کہا کہ نمبردار اپنے علاقے میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرتی ناسوروں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کیلئے نمبردار اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر نمبرداران ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈی ایس پی سجاد حسین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں