عید الاضحی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں:سلوت سعید

عید الاضحی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں:سلوت سعید

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت امن وامان کے قیام حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔۔

اجلاس میں بجلی چوروں سمیت پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں اور ڈویژن میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی امور کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے چائینز سکیورٹی پر بھی بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں عید قربان کے حوالے سے مویشی منڈیاں عیدسے 10 روز قبل فعال کی جائیں اور ایس اوپیز کے مطابق سکیورٹی اقدامات ہونے چاہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں