سڑک عبور کرتی خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

سڑک عبور کرتی خاتون  کو ڈمپر نے کچل دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سڑک عبور کرتی خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا۔سمندری کے علاقے نیو چونگی کے قریب تیز۔۔۔

 رفتار ڈمپر نے روڈ کراس کرتی ہوئی 27 سالہ مختاراں نامی خاتون کو کچل دیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں