جنگلات کے اہلکاروں کی بیوپاریوں سے ’’عیدی‘‘وصول مہم

جنگلات کے اہلکاروں کی بیوپاریوں سے ’’عیدی‘‘وصول مہم

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مین روڈ پر ناکے لگا کر لکڑی کے بیوپاریوں سے مبینہ طور پر‘‘عیدی ’’اکٹھی کرنی شروع کر دی ۔

 احمدپورسیال کے رہائشی لکڑی کے بیوپاری محمد علی ملاح نے الزام عائد کیا ہے کہ فاریسٹ افسر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف اوقات میں اڈا گھیل پور، باہو برج اور شورکوٹ کے مقامات پر ناکے لگا کر فیصل آباد لکڑی منڈی جاتے لکڑی سے لدے ٹرکوں ،ٹرالوں اورمنی ٹرکوں کو روک کر فی گاڑی1 ہزار اور 2ہزار روپے زبردستی وصول کر رہے ہیں اور جو تاجر یا ٹرانسپورٹرپیسے دینے سے انکار کرے اسے گھنٹوں کھڑا کر کے ذلیل کیا جاتا ہے ،حکام بالا سے درخواست ہے غریب مزدوروں، بیوپاریوں، ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ مار سے بچایا جائے ۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر فاریسٹ افسر صدام حسین نے بتایا ہے کہ صرف پرمٹ چیک کرنے کیلئے گاڑیاں روکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں