ٹوبہ:محکمہ زراعت کی کارروائی،جعلی ادویات برآمد

ٹوبہ:محکمہ زراعت کی کارروائی،جعلی ادویات برآمد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ نے غیر قانونی، جعلی اور غیر رجسٹرڈ کمپنی کی زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 لاکھوں روپے مالیت کی40 ہزار 6 سو لیٹر غیر قانونی زرعی ادویات برآمد کر لیں، 3 ملزمان پکڑے گئے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اصغر شاہد نے بتایا کہ پیسٹ وارننگ نے غیر قانونی، جعلی اور غیر رجسٹرڈ کمپنی کی زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف نور محل ٹریڈرز شورکوٹ روڈ میں کامیاب کارروائی کی ، جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی ٹوبہ میں درج کروا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مہنگی اور جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے متعلق اطلاع ٹاسک فورس زراعت پنجاب کو فون، ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعہ کریں، 24 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں