اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور کا زیر تعمیرریونیو کمپلیکس کا دورہ ،کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور کا  زیر تعمیرریونیو کمپلیکس کا دورہ ،کام  مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

سمندری(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے زیر تعمیرریونیو کمپلیکس کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔۔

کام میں تیزی لاتے ہوئے اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے میٹریل کو بھی چیک کیا ۔انہوں کہا کہ تعمیراتی میٹریل معیاری ہونا چاہیے اس سلسلہ میں کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر کو زیر تعمیر بلڈنگ کے متعلق نقشہ کے مطابق بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں