ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں پچھلے مہینے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبری مشقت، سوشل سیکورٹی کارڈز، اجرا، کم از کم اجرت کے قانون سمیت دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر چو دھری شہباز نے کہا کہ چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالے سے 2 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ، لیبر قوانین کی مختلف نوعیت کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں