شدید گرمی کے باعث گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

شدید   گرمی    کے   باعث   گیسٹرو   اور  ڈائریا  کے  مریضوں   کی    تعداد    میں   خطرناک   حد   تک   اضافہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گیسٹرو اور ڈائیر یا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 900 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے مارکیٹ میں نمکول نہ پہنچ سکا ۔

گرمی کی شدت کم نہیں ہورہی جس کی وجہ سے گیسٹرو اور ڈائیر یا کے مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائیر یا کے 900 سے بھی زائد مریض رپورٹ ہوئے فیصل آباد کی مارکیٹ میں او آر ایس بھی نایاب ہوچکا ہے گیسٹرو اور ڈائیریا میں ڈی ہائیڈریشن سے بچاو کے لیے ڈاکٹرز سب سے پہلے نمکول ہی لکھ کر دیتے ہیں لیکن سٹاک ہولڈرز نے نمکول بلیک میں فروخت کرنے کے لیے مارکیٹ سے غائب کردیا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس پریشان کن صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ایکشن لینا چا ہیے ، واضح رہے کہ او آ ر ایس مارکیٹ سے غائب ہو نے پر دکاندار غیر معیاری اور غیر معروف کمپنیوں کے پائوڈر فروخت کر نے لگے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں