ایک روزہ فری سپیچ تھراپی کیمپ کا انعقاد
جکھڑ (سٹی رپورٹر )ایک روزہ فری سپیچ تھراپی کیمپ کا انعقاد ، لاہور اور بہاولپور سے ماہر تھراپیسٹ ڈاکٹرز کی شرکت۔
، بچوں کی بہترین نشوونما کے حوالے آگاہی فراہم کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق نور زینب فاؤنڈیشن لاہور کے تعاون سے کمالیہ میں ایک روزہ فری سپیچ تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں لاہور سے ماہر تھراپسٹ فوزیہ سلیمی ، ماہر نفسیات ڈاکٹرمصباح منیر ، ماہر نفسیات ڈاکٹر سائرہ نظیر ، بہاولپور سے سپیچ اینڈ لینگوئج تھراپیسٹ محمد عمر اور کمالیہ سے سپیچ اینڈ لینگوئج تھراپیسٹ مبشر علی نے شرکت کی اور ایسے بچوں کا طبی معائنہ کیا جنہیں بولنے میں دقت پیش آ رہی ہو یا پھر کمزوری کے باعث وہ مکمل طور پر بول نہیں سکتے ۔