مویشی منڈیوں میں غیر معیاری کھانے ، مشروبات کی فروخت

مویشی منڈیوں میں غیر معیاری کھانے ، مشروبات کی فروخت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مویشی منڈیوں میں غیر معیاری کھانے اور مشروبات کی فروخت،بیوپاری زائد پیسوں میں غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں میں کھانے پینے اور مشروبات کے عارضی ڈھابے لگائے گئے ہیں۔۔

ان ہوٹل نما ڈھابوں پر روٹی ،سالن اور چائے تیار کی جاتی ہے ،کھانے اور چائے کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، کھانا تیار کرنے والا عملہ ایس او پیز کو بھی نظر اندار کر رہا ،یہاں تک کہ برتن دھونے کے لیے صاف پانی کا استعمال بھی نہیں کیا جاتا ،تیار شدہ اشیا کو نہ ڈھانپنے کی وجہ سے منڈی کی دھول مٹی کھانوں میں شامل ہو رہی ہے ، منڈیوں میں لگائے گئے ٹھیلوں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ،فروخت ہونیوالے مشروبات بھی انتہائی مضر صحت ہیں،بیوپاری چونکہ عید کی رات تک منڈی میں رہیں گے اس لیے وہ انہی جگہوں سے زائد پیسے ادا کرکے غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں ،حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں