عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے چیف آرگنائزر رانا ارسلان منج رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے  چیف آرگنائزر رانا ارسلان منج  رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے چیف آرگنائزر و سابق اْمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 رانا ارسلان منج رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی جسٹس پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا محمد سعید راشد منج کے صاحبزادے رانا ارسلان خاں منج کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں عزیزو اقارب، معززین شہر، سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں