فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں مزید45بجلی چور پکڑے گئے

فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں مزید45بجلی چور پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع سے مزید45بجلی چور پکڑے گئے ۔ترجمان فیسکو طاہر محمود شیخ کے مطابق فیسکو کے تمام 8 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔

 جن میں اب تک 276روزمیں کل8878بجلی چور پکڑے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مزید 45 چور پکڑے گئے تھے جنہیں 76ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس اور23لاکھ74ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 6 لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور90کروڑ 24لاکھ سے زائدجرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر8726بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے 6791 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں جن سے 64 کروڑ 86 لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں