اٹھارہ ہزاری :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر خواتین خوار

اٹھارہ ہزاری :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر خواتین خوار

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اٹھارہ ہزاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹر پر مستحق خواتین شدید گرمی میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گئیں۔۔

 حکومتی پالیسی کرپشن اور ڈیوائس آپریٹرز کی ہٹ دھرمی کی نذرم پورے سنٹر پر 6ڈیوائس آپریٹرز کی ڈیوٹی لگائی جا رہی، صبح 9بجے سے شام6بجے تک بمشکل اوسط200سو تک بینفشریز کو ٹرانزیکشن کی جاتی ہے ، پہلے روزانہ ایک ایک ڈیوائس آپریٹر 200سوسے 250تک بینفشریز کو ٹرانزیکشن کرتے تھے اور ہر خاتون سے من مرضی کی کٹوتی کرتے تھے جبکہ حکومت نے کرپشن روکنے کیلئے سنٹر قائم کر دیئے ، اب جان بوجھ کر خواتین کو ذلیل وخوار کیا جارہا ہے ۔گورنمنٹ ہائی سکول واصوسنٹر پر سارا دن نیٹ پرابلم ،سسٹم بند اور لنک ڈائون ہے ، مختلف بہانوں سے خواتین کو گھنٹوں کھڑا کرکے خالی ہاتھ واپس بھیج دیا جاتاہے ،اس سنٹرپر روزانہ 5سے 7ہزار خواتین شدید گرمی میں کئی کلومیٹر دور سے سفر کر کے آتی ہیں ۔ متاثرہ خواتین نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں