نشہ میں دھت ملزمان کا گھر میں گھس کر خاتون پر بدترین تشدد

نشہ میں دھت ملزمان کا گھر میں  گھس کر خاتون پر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نشہ میں دھت ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو بدترین تشدد کانشانہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ۔۔

نیو گرین ٹاوّن کی رہائشی ساجدہ پروین نے پولیس کوبتایا ملزم بوٹا اور اسکے دیگر ساتھی نشہ میں دھت ہوکر اسکے گھر داخل ہوگئے اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا، ملزمان نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں