مارکیٹ کمیٹی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے میں ناکام

مارکیٹ کمیٹی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے میں ناکام

احمدپورسیال(نمائندہ دنیا) شہر اور اسکے گردونواح میں عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ مل سکا ،مارکیٹ کمیٹی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  حکومتی احکامات کے باوجوداحمدپورسیال میں انتظامیہ کی جانب سے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دکانداروں کو کئے گئے بھاری جرمانوں کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے معنی خیز خاموشی اختیار کر کے ناجائز منافع خوروں کو خریداروں کو لوٹنے کی اجازت دے دی ، دیہات میں حالات اس بھی خراب ہیں جہاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کبھی دورہ ہی نہیں کیا جس سے منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل  چکی ہے ، عوام نے دادرسی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں